مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی صوبائي دورے پر گلستان پہنچ گئے ہیں ۔ گرگان کے بین الاقوامی ايئر پورٹ پر صوبائي گورنر ، صوبہ ميں نمائندہ ولی فقیہ اور دیگر صوبائی حکام نے صدر ابراہیم رئیسی کا شاندار استقبال کیا۔ صدر رئیسی اس سفر میں صوبہ گلستان کے ترقیاتی امور کا قریب سے جائزہ لیں گے۔ صدر رئیسی عوام کے مختلف طبقات اور شہداء و جانبازوں کے اہلخانہ سے ملاقات کریں گے۔ صدر رئیسی اس سے قبل 15 صوبوں کا دورہ کرچکے ہیں، جن میں ہرمزگان، قم، یزد، لرستان، زنجان، سمنان ، اردبیل ، فارس، خوزستان، سیستان و بلوچستان، جنوبی خراسان، ایلام، کہگیلویہ و بویر احمد ، بو شہر اور گیلان شامل ہیں۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی صوبائي دورے پر گلستان پہنچ گئے ہیں ۔
News ID 1910042
آپ کا تبصرہ