کیلی فورنیا کے چرچ میں فائرنگ سے 5 افراد ہلاک

امریکی ریاست کیلی فورنیا کے ایک چرچ میں فائرنگ کے واقعے میں 3بچوں سمیت 5 افراد ہلاک ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ریاست کیلی فورنیا کے ایک چرچ میں فائرنگ کے واقعے میں 3بچوں سمیت 5 افراد ہلاک ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق کیلی فورنیا کی سیکریمنٹو کاؤنٹی کے چرچ میں ایک شخص نے فائرنگ کرکے اپنے 3 بچوں سمیت 4 افراد کوہلاک کردیا۔ پولیس کے موقع پرپہنچنے کے بعد حملہ آورنے خود کوبھی گولی مارخود کشی کرلی۔ تینوں بچوں کی عمر15 سال سے کم تھی۔

فائرنگ کے بعد پولیس نے علاقے کوگھیرے میں لے کرآمد ورفت بند کردی۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ کی ہرپہلوسے تفتیش کی جارہی ہے جس میں گھریلوجھگڑا بھی شامل ہے۔

News Code 1910016

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha