ایرانی صدر ابراہیم رئیسی قطر کے دورے پر روانہ ہوگئے

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی ایک اعلی وفد کے ہمراہ قطرکے بادشاہ شیخ تمیم بن حمد آل ثآنی کی دعوت پر قطر کے دو روزہ دورے پر روانہ ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی ایک اعلی وفد کے ہمراہ قطرکے بادشاہ شیخ تمیم بن حمد آل ثانی کی دعوت پر قطر کے دو روزہ دورے پر روانہ ہوگئے ہیں۔ صدر رئیسی اس سفر میں قطر کے امیر کے ساتھ دو طرفہ تعلقات ، علاقائي اور عالمی امور کے بارے میں تبادلہ خیال کریں گے۔ صدر رئيسی قطر میں مقیم ایرانیوں کے ساتھ بھی ملاقات اور گفتگو کریں گے۔ ایرانی صدر گیس صادر کرنے والے ممالک کے چھٹے سربراہی اجلاس میں شرکت اور خطاب بھی کریں گے اور اس اجلاس کے ضمن میں بعض رہنماؤں سے ملاقات اور گفتگو بھی کریں گے۔ ایرانی وزیر خارجہ، وزیر تیل، وزیر سیاحت اور بعض دیگر اعلی حکام اس سفر میں صدررئيسی کی ہمراہی کررہے ہیں۔

News Code 1909928

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 6 =