مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جرمنی سے 4 ہزار قیمتی اور لگژری گاڑیاں امریکہ لے جانے والے بحری جہاز میں آگ لگ گئی ہے۔اطلاعات کے مطابق جہاز بحراقیانوس میں سفرکررہا تھا۔
جہازپرموجود عملے کے 22 ارکان کوپرتگال کی بحریہ نے بحفاظت نکال لیا۔ آگ لگنے کی وجوہات کا علم نہیں ہوسکا۔
پرتگال کی بحریہ کا کہنا ہے کہ جہاز پرلگی آگ پرقابو نہیں پایا جاسکا ہے تاہم پٹرول جہاز متاثرہ جہاز کے قریب موجود ہے اورصورتحال کا جائزہ لے رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق کارگو جہاز میں والکس ویگن گروپ کی تقریبا 4 ہزار کاریں موجود ہیں۔
آپ کا تبصرہ