امریکہ کی اپنے شہریوں کو یوکرائن چھوڑنے اور یوکرائن کا سفر نہ کرنے کی ہدایت

امریکہ نے یوکرائن پر روس کے ممکنہ حملے کے بارے میں شور اور واویلا مچا رکھا ہے جبکہ روس متعدد بار اعلان کرچکا ہے کہ اس کا یوکرائن پر حملے کا کوئي منصوبہ نہیں ہے۔ امریکہ نے اپنے شہریوں کو یوکرائن چھوڑنے اور یوکرائن کا سفر نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکہ نے یوکرائن پر روس کے ممکنہ حملے کے بارے میں شور اور واویلا مچا رکھا ہے جبکہ روس متعدد بار اعلان کرچکا ہے کہ اس کا یوکرائن پر حملے کا کوئي منصوبہ نہیں ہے۔ امریکہ نے اپنے شہریوں کو یوکرائن چھوڑنے اور یوکرائن کا سفر نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

امریکی وزارت خارجہ کی یوکرائن سے متعلق امریکی شہریوں کیلئے ٹریول ایڈوائزری کے ساتھ امریکی صدر بائیڈن نے بھی امریکی شہریوں کو فوراً یوکرائن سے نکلنے کی ہدایت کردی ہے۔

امریکی صدر کا کہنا ہے کہ یوکرائن کےمعاملے پر معاملات  تیزی سے بگڑ سکتے ہیں، روسی حملے کی صورت میں امریکی فوجی کسی بھی امدادی مشن میں شامل نہیں ہوں گے۔

برطانوی ذرائع کا کہنا ہے کہ  یوکرائن کی سرحد پر روس کے ایک لاکھ سےزائد فوجی موجود ہیں ، جبکہ روس نے یوکرائن پر حملے کی منصوبہ بندی کی رپورٹ کی تردید کی ہے۔ روس کا کہنا ہے کہ امریکہ اور یورپی ممالک نے یوکرائن کے بارے میں نفسیاتی جنگ چھیڑ رکھی ہے روس کا یوکرائن پر فوجی حملے کا کوئي منصوبہ نہیں ہے۔

News Code 1909811

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 3 =