9 فروری، 2022، 7:15 PM

ایران اور افغانستان کے تعلقات اچھے ہیں/ پانی کا مسئلہ حل ہوچکا ہے

ایران اور افغانستان کے تعلقات اچھے ہیں/ پانی کا مسئلہ حل ہوچکا ہے

افغانستان میں طالبان کی عبوری حکومت کے ترجمان نے ایران اور افغانستان کے اچھے تعلقات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اور افغانستان کے درمیان پانی کا مسئلہ حل ہوچکا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق افغانستان میں طالبان کی عبوری حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ایران اور افغانستان کے اچھے تعلقات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اور افغانستان کے درمیان پانی کا مسئلہ حل ہوچکا ہے۔ ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ ایران اور افغانستان کے درمیان پانی کا مسئلہ حل شدہ ہے۔ اگر افغانستان کے پاس پانی کی کافی مقدار  موجود ہوگي تو ایران بھی اس سے استفادہ کرسکتا ہے۔ طالبان ترجمان نے کہا کہ ہمسایہ ممالک کی منشیات کی پیداوار کے سلسلے میں خدشات کو دور کرنے کی کوشش کررہے ہیں ہمیں خشخاش کی کاشت روکنے کے لئےافغان کسانوں کو اس کے بدلے میں کوئی دوسری چیز دینی ہوگي اور اس سلسلے میں ہمیں عالمی برادری کا تعاون درکار ہے۔

News ID 1909795

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha