7 فروری، 2022، 2:39 PM

ایران کے مذاکراتکار کل ویانا روانہ ہوں گے/پابندیوں کا خاتمہ ہماری ریڈ لائن ہے

ایران کے مذاکراتکار کل ویانا روانہ ہوں گے/پابندیوں کا خاتمہ ہماری ریڈ لائن ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایران کے مذاکراتکار کل ویانا روانہ ہوں گے پابندیوں کا خاتمہ ہماری ریڈ لائن ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے مذاکراتکار کل ویانا روانہ ہوں گے ، پابندیوں کا خاتمہ ہماری ریڈ لائن ہے۔ خطیب زادہ نے کہا کہ سامراجی طاقتوں نے 8 سالہ مسلط کردہ جنگ اور اقتصادی دہشت گردی کے ذریعہ انقلاب اسلامی کو ناکام بنانے کی ہر ممکن کوشش کی لیکن ایرانی عوام نے دشمن کی تمام گھناؤنی سازشوں کو ناکام بنادیا۔

ویانا میں مغربی ممالک کا امتحان

خطیب زادہ نے کہا کہ انقلاب اسلامی اپنی 43 ویں سالگرہ منا رہا ہے اور انقلاب اسلامی کو ناکام بنانے اور ایرانی قوم پر دباؤ ڈالنے اور خوفزدہ کرنے کی دشمن کی تمام سازشیں ناکام ہوگئی ہیں ۔ ابھی بھی بعض طاقتیں منجملہ امریکہ ایرانی قوم پر دباؤ ڈالنے کی پالیسی پر گامزن ہیں۔ آج ویانا میں مغربی ممالک امتحان کے مرحلے سے گزر رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ایرانی وفد کل ویانا روانہ ہوگا اور گروپ 1+4 کے ساتھ مذاکرات کا دوبارہ  آغاز ہوجائےگا۔

پابندیوں کے خاتمہ کا معاملہ ایران کی ریڈ لائن

خطیب زادہ نے کہا کہ اقتصادی پابندیوں کا خاتمہ ایران کا اصلی معاملہ اور ایران کی ریڈ لائن ہے، واشنگثن کو اس سلسلے میں اہم فیصلہ کرنا ہوگا ۔ ہم مذاکرات کے بارے میں مثبت گفتگو سن رہے ہیں ، لیکن ہم اسے عملی میدان میں دیکھنا چاہتے ہیں، جس سے ایرانی قوم کو بھی فائدہ پہنچے۔

ہم ویانا میں دوسرے فریق کی رفتار میں تبدیلی کے منتظر

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ہم ویانا میں دوسرے فریق کی رفتار میں تبدیلی کے منتظرہیں۔ انھیں ایرانی عوام کے اعتماد کو حاصل کرنا چاہیے اور جس راستے پر چل رہے ہیں اس سے واپس آنا چاہیے۔

انھوں نے کہا کہ امریکہ نے جن پابندیوں کو ہٹایا ہے وہ ٹرمپ کی عائد کردہ تھیں اور ان کا مشترکہ ایٹمی معاہدے کی پابندیوں سے کوئي ربط نہیں ہے، امریکہ اگر مشترکہ ایٹمی معاہدے کی روشنی میں پابندیوں کو ختم کردیتا ہے تو ویانا میں معاہدہ بہت جلد طے ہوسکتا ہے۔

سعودی عرب کے ساتھ گفتگو جاری رکھنے کے لئے آمادگي کا اظہار

خطیب زادہ نے ایران اور سعودی عرب کے درمیان مذاکرات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ میں سب سے پہلے گفتگو کے سلسلے میں عراقی حکومت اور عوام کی علاقائی سطح پر سفارتی کوششوں پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔ ہم بغداد میں گذشتہ مرحلوں کی طرح سعودی عرب کے ساتھ مذاکرات کو جاری رکھنے کے لئے آمادہ ہیں اور ہم اس سلسلے میں سعودی عرب کے فیصلے کے منتظر ہیں۔

ہم قومی مفادات کے تحفظ میں سنجیدہ ہیں

خطیب زادہ نے ڈنمارک میں الاہوازیہ دہشت گرد گروہ کے تین دہشت گردوں کی سزا کی طرف اشارہ کرتے ہوئےکہا کہ یورپی اور مغربی ممالک آج دہشت گردوں کی بہشت بن گئے ہیں اور مغربی ممالک کو دہشت گردی کے حوالے سے اپنی دوگانہ اور متضاد پالیسیوں کو ترک کرنا چاہیے۔  انھوں نے کہا کہ ہم اپنے قومی اور ملکی مفادات کے تحفظ میں سنجیدہ ہیں اور کسی کو قومی مفادات کو نقصان پہنچآنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

News ID 1909768

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha