مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کی سرزمین سے وہابی دہشت گردوں نے ضلع کرم میں پاکستانی فوجیوں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں پاکستان کے 5 فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سرحد پار سے وہابی دہشت گردوں نے ضلع کرم میں سکیورٹی فورسز پر حملہ کیا جس کا مناسب انداز میں جواب دیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں 34 سالہ لانس نائیک عجب نور، 22 سالہ سپاہی ضیا اللہ خان، 23 سالہ سپاہی ناہید اقبال، 23 سالہ سپاہی سمیر اللہ خان اور 27 سالہ سپاہی ساجد علی جاں بحق ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے اعلامیے میں کہا گیا کہ دہشت گردوں کی جانب سے پاکستان کے خلاف کارروائیوں کے لیے افغان سرزمین کے استعمال کی شدید مذمت کرتے ہیں اورپاکستان توقع کرتا ہے کہ عبوری افغان حکومت مستقبل میں پاکستان کے خلاف ایسی سرگرمیوں کی اجازت نہیں دے گی۔ ذرائع کے مطابق پاکستانی حکومت نے طالبان کو کابل میں اقتدار تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔
آپ کا تبصرہ