امارات کو یمن پر حملے جاری رکھنے کی صورت میں بڑی جوابی کارروائی کا سامنا کرنا پڑےگا

یمن کی قومی سالویشن حکومت کے وزیر اعظم کے مشیر نے کہا کہ اگر اماراتی حکام، یمن کے خلاف جارحیت سے باز نہ آئے تو انہیں یمنی فوج اور قبائل کے بڑے حملوں کا سامنا کرنا پڑےگا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق  یمن کی قومی سالویشن حکومت کے وزیر اعظم کے مشیرحمید عبدالقادر نے کہا کہ اگر اماراتی حکام، یمن کے خلاف جارحیت سے باز نہ آئے تو انہیں یمنی فوج اور قبائل کے بڑے اور دردناک حملوں کا سامنا کرنا پڑےگا۔ انھوں نے کہا کہ سعودی عرب اور امارات کے وحشیانہ اور بہیمانہ حملوں کا جواب حملوں سے دیا جائےگا۔ یمنی عوام کا خون بہانے والوں کو کبھی معاف نہیں کریں گے، اگر امارات نے یمن پر وحشیانہ حملوں کا سلسلہ بند نہ کیا تو اسے یمنی فوج اور قبائل کے دردناک اور بڑے دفاعی حملوں کا سامنا کرنا پڑےگا۔  انھوں نے کہا کہ امن و صلح کی کسی بھی کوشش سے پہلے یمن پر سعودی عرب اور امارات کے ہوائی حملوں کا خاتمہ ضروری ہے۔ واضح رہے کہ گذشتہ چند دنوں میں یمن نے امارات کے وحشیانہ حملوں کے جواب میں ابو ظہبی اور دبئی کے حساس علاقوں کو ڈرونز اور میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے جس کے بعد امارات کے تیل کی ترسیلات متوقف ہوگئیں۔

News Code 1909629

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 12 =