22 جنوری، 2022، 9:49 AM

پاکستان اور بھارت ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں ایک ہی گروپ میں شامل

پاکستان اور بھارت ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں ایک ہی گروپ میں شامل

آئی سی سی نے آسٹریلیا میں شیڈول ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان اور بھارت کو ایک ہی گروپ میں رکھ دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ آئی سی سی نے آسٹریلیا میں شیڈول ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان اور بھارت کو ایک ہی گروپ میں رکھ دیا ہے۔  دونوں ٹیموں کے درمیان میچ 23 اکتوبر کو میلبورن میں کھیلاجائے گا۔ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کا آٹھواں ایڈیشن سولہ اکتوبر سےشروع ہوگا، آسٹریلیا کے سات شہر ایڈیلیڈ، برسبین،جیلونگ،ہوبارٹ،سڈنی،میلبورن اور پرتھ ان سنسنی خیز میچوں کی میزبانی کریں گے۔

سولہ ٹیموں کے درمیان مجموعی طورپر پینتالیس میچز ہوں گے۔ پاکستان کے گروپ میں بنگلہ دیش اور جنوبی افریقہ کے ساتھ دوکوالیفائرٹیمیں بھی شامل ہیں۔سیمی فائنلز ایڈیلیڈ اور سڈنی میں رکھے گئےہیں جبکہ فائنل 13نومبر کو میلبورن میں کھیلاجائے گا۔

News ID 1909582

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha