17 جنوری، 2022، 9:45 AM

پاکستان کے شہر پشاورمیں خاتون کے ہاں بیک وقت چھ بچوں کی پیدائش

پاکستان کے شہر پشاورمیں خاتون کے ہاں بیک وقت چھ بچوں کی پیدائش

پاکستان کے شہر پشاور میں لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے گائنی وارڈ میں مہمند کی رہائشی خاتون کے ہاں بیک وقت چھ بچوں کی پیدائش ہوئی ہے جس میں پانچ بچیاں اور ایک بچہ شامل ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر پشاور میں لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے گائنی وارڈ میں مہمند کی رہائشی خاتون کے ہاں بیک وقت چھ بچوں کی پیدائش ہوئی ہے جس میں پانچ بچیاں اور ایک بچہ شامل ہیں۔ ترجمان لیڈی ریڈنگ اسپتال محمد عاصم کے مطابق مہمند کے رہائشی شخص کی زوجہ کو زچگی کے لیے اسپتال لایا گیا جہاں خاتون نے بیک وقت 6 بچوں کو جنم دیا ہے ان میں پانچ لڑکیاں اور ایک لڑکا شامل ہیں۔

ترجمان نے بتایا ہے کہ بچوں کی پیدائش گائنی سی وارڈ کی ڈاکٹرز کی زیر نگرانی ہوئی جبکہ نومولود بچوں کو اس وقت نرسری وارڈ میں داخل کیا گیا ہے تاکہ ان کی صحت کے بارے میں تفصیلی معلومات حاصل کی جاسکیں۔

News ID 1909524

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha