مہر خبررساں ایجنسی نے افغان ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان میں طالبان کے عبوری وزیر دفاع ملا محمد یعقوب نے کہا ہے کہ ازبکستان اور تاجیکستان کو افغانستان کے ہیلی کاپٹر اورجنگی طیارے واپس کرنا ہوں گے ورنا انھیں سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑےگا۔ اطلاعات کے مطابق افغانستان کے عبوری وزیر دفاع ملا محمد یعقوب نے ہمسایہ ممالک ازبکستان اور تاجیکستان کو دھمکی دے دی ہے افغان میڈیا کے مطابق طالبان کے سابق امیر اور بانی ملا محمد عمر کے بیٹے اور عبوری وزیر دفاع نے کہا ہے کہ ازبکستان اور تاجیکستان افغانستان کے جنگی طیارے اور ہیلی کاپٹر فوری طور پر واپس کریں اور ہمسایہ ممالک ہمارے صبر کو نہ آزمائیں ۔ملا یعقوب نے مزید کہا کہ طالبان کو طیارے واپس لینے کے لئے جوابی اقدامات پر مجبور نہ کیا جائے۔ امریکی انخلا کے بعد افغان فوجی طیارے اور ہیلی کاپٹر ہمسایہ ممالک میں لے گئے تھے جبکہ امریکی انخلا سے پہلے 164 جنگی طیارے اور ہیلی کاپٹر تھے اب صرف81رہ گئے ہیں۔
افغانستان میں طالبان کے عبوری وزیر دفاع ملا محمد یعقوب نے کہا ہے کہ ازبکستان اور تاجیکستان کو افغانستان کے ہیلی کاپٹر اورجنگی طیارے واپس کرنا ہوں گے ورنا انھیں سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑےگا۔
News ID 1909482
آپ کا تبصرہ