مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی رواں ہفتہ کے آخر میں صوبہ ہرمزگان کا دورہ کریں گے۔ صدر رئیسی کا یہ چودھواں صوبائی دورہ ہوگا۔ صدر رئیسی اس سفر میں صوبہ میں ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیں گے اور عوام کو درپیش مشکلات حل کرنے کے سلسلے میں موقع پر احکام صادر کریں گے۔ صدررئیسی عوامی حلقوں اور شہداء و جانبازوں کے اہلخانہ سے ملاقات کے بعد صوبائی انتظامیہ کے اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔ علی رؤفی کے مطابق ایرانی کابینہ کے بعض وزراء بدھ کے روز صوبہ ہرمزگان روانہ ہوجائیں گے اور اپنی وزارتوں سے متعلقہ امور کی پیشرفت کا جائزہ لیں گے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی رواں ہفتہ کے آخر میں صوبہ ہرمزگان کا دورہ کریں گے۔
News ID 1909469
آپ کا تبصرہ