مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جنوبی افریقہ نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھارت کو شکست دے کر سیریز ایک ایک سے برابر کردی۔ پروٹیز اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کے دوسرے میچ میں افریقی ٹیم نے بولنگ اور بالخصوص بیٹنگ کے شعبے میں عمدہ کارکردگی دکھا کر فتح اپنے نام کی۔
کپتان ڈین ایلگارکی ناقابلِ شکست 96 رنز کی بدولت جنوبی افریقہ کی ٹیم نے بھارت کو 7 وکٹوں سے شکست دی۔ آج چوتھے روز کا کھیل شروع ہوا تو جنوبی افریقہ نے 240 رنز کے تعاقب میں اپنی بیٹنگ 118 رنز سے شروع کی۔
دوسری اننگز میں افریقی بلے باز روسی وین نے 40 اور تیمبا نے 22 رنز کی اننگز کھیل کر پوزیشن مستحکم کی، جس کے بعد وین آؤٹ ہوئے تو کپتان ایلگار نے جارحانہ بیٹنگ کر کے ٹیم کو فتح سے ہمکنار کروایا۔
بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان کے ایل راہول نے ناقص بولنگ اور فیلڈنگ کو شکست کی وجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم ہر میچ میں سیکھنے کی کوشش کرتے ہیں، آئندہ کا میچ جیت کر سیریز جیتنے کی کوشش کریں گے۔
آپ کا تبصرہ