7 جنوری، 2022، 10:05 AM

ہمیں پابندیوں کے خاتمہ کے لئے امریکہ کی معتبر اور مضبوط ضمانت کی ضرورت ہے

ہمیں پابندیوں کے خاتمہ کے لئے امریکہ کی معتبر اور مضبوط ضمانت کی ضرورت ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ امیر عبداللہیان نے تہران اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں پابندیوں کے خاتمہ کے لئے امریکہ کی معتبر اور مضبوط ضمانت کی ضرورت ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے الجزیرہ کے ساتھ گفتگو میں تہران اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں امریکی پابندیوں کے خاتمہ کے لئے امریکہ کی معتبر اور مضبوط ضمانت کی ضرورت ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ویانا مذاکرات میں سہولت کے لئے امریکہ کے ساتھ غیر سرکاری رابطہ برقرار ہوگیا ہے۔ معتبر اور حقیقی ضمانت یہ ہے کہ امریکہ ایران کے تیل کی فروخت کے سلسلے میں تمام رکاوٹوں کو دور کردے اور تیل سے حاصل ہونے والی درآمد میں خلل ڈالنا بند کردے۔

امیر عبداللہیان نے کہا کہ ویانا میں امریکہ کی جانب سے پیغامات حوصلہ افزا مل رہے ہیں لیکن ہماری نظر امریکی عمل پر مرکوز ہے۔ مہر کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللہیان نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف اسرائیلی دھمکیاں کوئی نئی بات نہیں۔ اسرائیل دھمکیوں کو عملی جامہ پہنانے کی پوزیشن میں نہیں، سعودی عرب کے ساتھ مذاکرات مثبت انداز میں بڑھ رہے ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ تعلقات بحال کرنے کے لیے ہر وقت تیار ہیں، خطے کے مسائل کے حل کے لیے مذاکرات میں مصر اور ترکی کی کوششوں سے بھی آگاہ ہیں۔ امیر عبداللہیان نے کہا کہ روس کے ساتھ اسٹراٹیجک معاہدے کے قریب پہنچ گئے ہیں۔ ہمسایہ ممالک کو اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے کے خطرات سے آگاہ کرچکے ہیں۔

News ID 1909417

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha