مہر خبررساں ایجنسی نے المسیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن پر سعودی عرب کے جنگی طیاروں کی وحشیانہ اور مجرمانہ بمباری کا سلسلہ جاری ہے۔ سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے آج صبح یمن کے دارالحکومت صنعاء کے مختلف علاقوں پر بمباری کی۔
اطلاعات کے مطابق سعودی عرب نے صنعا پر بمباری میں اضافہ کردیا ہے۔ سعودی عرب نے یمن پر سات سال سے جنگ مسلط کررکھی ہے اس جنگ میں سعودی عرب کو دس ممالک کی حمایت بھی حاصل ہے جن میں امریکہ اور اسرائیل بھی شامل ہیں۔ اس کے باوجود سعودی عرب کو یمن کے نہتے عربوں کی تاریخی استقامت کا سامنا ہے۔ ادھر یمنی فورسز نے امارات کی ایک کشتی کو ضبط کرلیا ہے جس میں بیشمار جنگی وسائل موجود ہیں ۔ یمنی فورسز کی اس کارروائی کو امارات پر مہلک ضرب قراردیا جارہا ہے۔ یمنی فوج کے ترجمان یحیی سریع نے کہا ہے کہ یمنی فورسز نے یمن کی سمندری حدود میں کافی عرصہ سے اس کشتی پر نظر رکھی ہوئی تھی اور آخر کار اسے ہتھیاروں سمیت ضبط کرلیا ہے۔ اس نے کہا کہ امارات کی کشتی میں موجود ہتھیاروں کی تصاویر کو عنقریب شائع کیا جائےگا۔
آپ کا تبصرہ