بھارت کے زیر انتظام کشمیرکے ایک مندر میں بھگدڑ مچنے سے 12 افراد ہلاک

بھارت کے زیر انتظام کشمیرکے ایک مندر میں بھگدڑ مچنے سے 12 افراد ہلاک اور20 زخمی ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت کے زیر انتظام کشمیرکے ایک مندر میں بھگدڑ مچنے سے 12 افراد ہلاک اور20 زخمی ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق کشمیرکے ایک مندر میں بھگدڑ مچنے کا واقعہ کچھ افراد کے درمیان جھگڑے کے بعد ہوا۔

بھگدڑ سے زخمی افراد کواسپتال منتقل کردیا گیا۔کچھ زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔حکام کے مطابق کچھ لوگ مندر میں بغیر اجازت داخل ہوئے اورہجوم میں گھسنے کی کوشش کی۔ تلخ کلامی کے دوران کچھ لوگ پھسل کرگرے جس کے بعد بھگدڑ مچ گئی۔ ادھر بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے ہلاک ہونے والے ہندویاتریوں کے خاندانوں کو2 لاکھ روپے فی کس اورزخمیوں کو50 ہزار روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔

News Code 1909348

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 3 =