مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے یمن ميں ایرانی سفیر شہید حسن ایرلو کی شہادت پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے شہید حسن ایرلو کے اہلخانہ ، دوستوں اور ساتھیوں کو تعزیت اور تسلیت پیش کرتے ہوئے فرمایا: شہید حسن ایرلو نے سیاسی، سفارتی اور سماجی میدانوں میں تلاش و کوشش اور جد وجہد کے شاندار نقوش قائم کئے ہیں جو ان کی مجاہدانہ زندگی کا بہترین نمونہ ہیں۔ شہید کے دو بھائی بھی اس سے قبل درجہ شہادت پر فائز ہوچکے ہیں۔ اللہ تعالی اس صابر، بصیر اور فداکار خاندان پر رحمت نازل فرمائے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے یمن ميں ایرانی سفیر شہید حسن ایرلو کی شہادت پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔
News ID 1909241
آپ کا تبصرہ