22 دسمبر، 2021، 10:27 AM

تہران میں شہید محلاتی سٹی میں شہید حسن ایرلو کی تشییع جنازہ میں اعلی حکام کی شرکت

تہران میں شہید محلاتی سٹی میں شہید حسن ایرلو کی تشییع جنازہ میں اعلی حکام کی شرکت

اسلامی جمہوریہ ایران کے بعض سول اور فوجی حکام نے تہران کے محلاتی سٹی میں یمن میں ایران کے سفیر شہید حسن ایرلو کی تشییع جنازہ میں شرکت کی ۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے بعض سول اور فوجی حکام نے تہران کے شہید محلاتی علاقہ میں یمن میں ایران کے سفیر شہید حسن ایرلو کی تشییع جنازہ میں شرکت کی ۔ اطلاعات کے مطابق سپاہ قدس کے سربراہ جنرل قاآنی بھی شہید حسن ایرلو کی تشییع جنازہ میں موجود تھے۔ کل اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ اعلان کیا تھا کہ یمن میں ایران کے سفیرحسن ایرلو کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے بعد درجہ شہادت پر فائز ہوگئے ۔ سعید خطیب زادہ نے کہا کہ شہید ایرلو یمن میں کورونا وائرس میں مبتلا ہوئے اور بعض ممالک کے عدم تعاون اور یمن کے سعودی عرب کی طرف سے محاصرے کی وجہ سے انھیں ایران منتقل کرنے میں تاخیر ہوگئی، جس کی وجہ سے شہید حسن ایرلو کو طبی امداد بر وقت نہ مل سکی ۔ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی اور پارلیمنٹ کے اسپیکر نے بھی شہید حسن ایرلو کی شہادت پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے تعزیت اور تسلیت پیش کی ہے۔

News ID 1909230

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha