مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی ریاست کیرالہ میں 12 گھنٹے کے دوران 2 سیاسی رہنماؤں کو قتل کردیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق حکمراں جماعت بی جے پی لیڈر رنجیت سری نواسن کو آج ان کی رہائش گاہ پر قتل کیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق اس سے قبل ایس ڈی پی آئی لیڈر کے ایس شان کو ہفتہ کی رات قتل کیا گیا تھا۔ ایس شان کے قتل کا الزام ان کی پارٹی نے انتہا پسند تنظیم آر ایس ایس پر عائد کیا تھا۔ بھارتی ذرائع کے مطابق پولیس نے شبہہ ظاہر کیا ہے کہ بی جے پی لیڈر کا قتل ایس ڈی پی آئی لیڈر کے قتل کا بدلہ ہے۔ قتل کے واقعات کے بعد پولیس نے کیرالہ کے ضلع الاپوزا میں دفعہ 144 نافذ کردی ہے۔

بھارتی ریاست کیرالہ میں 12 گھنٹے کے دوران 2 سیاسی رہنماؤں کو قتل کردیا گیا۔
News Code 1909210
آپ کا تبصرہ