15 دسمبر، 2021، 6:23 PM

ایران اپنے پرامن ایٹمی پروگرام میں کسی قسم کی مداخلت برداشت نہیں کرےگا

ایران اپنے پرامن ایٹمی پروگرام میں کسی قسم کی مداخلت برداشت نہیں کرےگا

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام کے بارے میں دشمنوں کی بےبنیاد سازشوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اپنے پرامن ایٹمی پروگرام میں کسی قسم کی مداخلت برداشت نہیں کرےگا۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ  نے ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام کے بارے میں دشمنوں کی بےبنیاد سازشوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اپنے پرامن ایٹمی پروگرام  کے بارے میں کسی قسم کی مداخلت برداشت نہیں کرےگا۔   سعید خطیب زادہ نے خلیج فارس تعاون کونسل کے اختتامی اعلامیہ کو غیر تعمیری اور عناد پر مبنی  قراردیتے ہوئے کہا کہ خلیج فارس تعاون کونسل کے بعض رکن ممالک اسرائيل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرکے ایران کے خلاف ہرزہ سرائي میں مصروف ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اسرائیل کے ایٹمی ہتھیاروں پر خاموشی اور ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام کے بارے میں خلیج فارس تعاون کونسل کے رکن ممالک کا شور اور واویلا اسلام اور مسلمانوں کے ساتھ بہت بڑی خیانت ہے۔ انھوں نے کہا کہ خلیج فارس تعاون کونسل کی آڑ میں بعض رکن ممالک خطے میں امریکی اور اسرائیلی منصوبہ پر عمل پیرا ہیں۔ خطیب زادہ نے یمن کے نہتے عربوں کے خلاف ظالمانہ اور مجرمانہ جنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ خلیج فارس تعاون کونسل کے بعض رکن ممالک امریکہ اور اسرائل کے ایجنڈے پر گامزن ہیں ۔ امریکہ اور اسرائیل کے ایجنٹوں کو تاریخ میں ہمیشہ شکست اور ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے خلیج فارس تعاون کونسل کے رکن ممالک کو اپنے مؤقف میں نظر ثانی کرنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام کے بارے میں کسی قسم کی مداخلت کو برداشت نہیں کیا جائےگا۔ انھوں نے کہا کہ ایران اپنے ہمسایہ ماملک کے ساتھ اچھے اور تعمیری تعلقات کا خواہاں ہے۔

News ID 1909159

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha