7 دسمبر، 2021، 9:52 PM

اسلام اور پیغمبر اسلام(رہ) کے نام پر کسی کو ناحق قتل کرنے کی اجازت نہیں دی جائےگی

اسلام اور پیغمبر اسلام(رہ)  کے نام پر کسی کو ناحق قتل کرنے کی اجازت نہیں دی جائےگی

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے سری لنکن منیجر کو بچانے کی بے حد کوشش کرنے والے شیعہ مسلمان عدنان ملک اعوان بہادر انسان قرار دیتے ہوئےکہا ہے کہ اسلام اور پیغمبر اسلام(رہ) کے نام پر کسی کو ناحق قتل کرنے کی اجازت نہیں دی جائےگی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے اسلام آباد میں  سری لنکن منیجر آنجہانی پریانتھا کمارا کی یاد میں تعزیتی تقریب سے خطاب کیا اور آنجہانی کے لواحقین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ۔ پاکستانی وزیر اعظم نے سری لنکن منیجر کو بچانے کی بے حد کوشش کرنے والے شیعہ مسلمان عدنان ملک اعوان کو بہادر انسان قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام اور پیغمبر اسلام(ص)  کے نام پر کسی کو ناحق قتل کرنے کی اجازت نہیں دی جائےگی۔

سیالکوٹ کے سانحہ میں اپنی جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے سری لنکن شہری کو بچانے کی کوشش کرنے والے شیعہ مسلمان ملک عدنان اعوان کو مخاطب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ عدنان آپ اکیلے ایک آدمی تھے جو حق پر کھڑے تھے۔

پاکستانی وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ تاریخ آپ کو ایک بہادر کے طور پر یاد رکھے گی کہ ایک انسان تھا جو حیوانوں کے سامنے ڈٹ کر کھڑا تھا۔ آپ نوجوانوں کے لیے رول ماڈل ہیں۔آپ کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

پاکستانی وزیر اعظم نے کہا ہے کہ اسلام اور توہین رسالت (ص)  کے نام پر چند لوگ خود ہی فیصلہ کرلیتے ہیں اور خود ہی سزا بھی دے دیتے ہیں اور اگر خوش قسمتی سے الزام کا سامنے کرنے والا زندہ بچ جائے اور گرفتار ہو کر جیل پہنچ جائے تو نہ تو کوئی وکیل کیس لڑنے کی ہمت کر پاتا ہے اور نہ ہی کوئی جج کیس سننے کو تیار ہوتا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ جو کوئی بھی اسلام یا نبی آخری الزماں صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے نام پر کسی پر ظلم کرے گا ہم اسے کسی بھی صورت نہیں چھوڑیں گے۔ آرمی پبلک اسکول کے سانحے کے بعد قوم کو دوبارہ کھڑے ہونے کی ضرورت ہے۔

اس تقریب میں سری لنکن ہائی کمشنر سمیت وفاقی وزرا اور شہر کے معززین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ وزیر اعظم  پاکستان نے اعلان کیا کہ 23 مارچ کو بہادر شہری عدنان ملک کو تمغہ شجاعت سے بھی نوازا جائے گا۔

News ID 1909079

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha