5 دسمبر، 2021، 10:03 AM

جرمنی میں ایک گھر سے 3 بچوں سمیت 5 افراد کی لاشیں برآمد

جرمنی میں ایک گھر سے 3 بچوں سمیت 5 افراد کی لاشیں برآمد

جرمنی میں ایک گھر سے 3 بچوں سمیت 5 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں، پانچوں افراد گھر میں قرنطینہ میں تھے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جرمنی میں ایک گھر سے 3 بچوں سمیت 5 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں، پانچوں افراد گھر میں قرنطینہ میں تھے۔  جرمن پولیس کے مطابق ان 5 افراد کی لاشیں برلن کے نزدیک جنوبی قصبے کے ایک گھر سے ملی ہیں۔ پولیس کے مطابق پانچوں افراد کو فائرنگ اور چاقو کے وار سے ہلاک کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے بالغ افراد کی عمریں 40 اور بچوں کی عمریں 8 سے 10 سال ہیں۔ مقامی ذرائع کے مطابق پانچوں افراد کورونا وائرس کے باعث گھر پر قرنطینہ میں تھے۔ پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

News ID 1909049

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha