مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی اعلی وفد کے ہمراہ ترکمنستان کے دارالحکومت عشق آباد پہنچ گئے ہیں جہاں عشق آباد ایئر پورٹ پر ترکمنستان کے صدر قربان قلی بردی محمد اوف نے ان کا شاندار استقبال کیا ۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے قومی ترانے پیش کئۓ گئے جس کے بعد دونوں ممالک کے صدور نے اپنے ہمراہ وفود کی ایکدوسرے سے معرفی کی ۔ صدرسید ابراہیم رئیسی کل ترکمنستان میں اقتصادی تعاون تنظیم اکو کے سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔صدر ابراہیم رئیسی نے عشق آباد روانہ ہونے سے قبل نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات کو مضبوط اور مستحکم بنانا ایران کی ترجیحی پالیسیوں کا حصہ ہے۔ صدر رئیسی اکو سربراہی اجلاس کے ضمن میں رکن ممالک کے سربراہان کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے سلسلے میں بھی ملاقات اور گفتگو کریں گے۔ صدر ابراہیم رئیسی ترکمنستان کے صدر کے ساتھ بھی دو طرفہ تعلقات ، علاقائي امور اور عالمی مسائل کے بارے میں تبادلہ خیال کریں گے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی اعلی وفد کے ہمراہ ترکمنستان کے دارالحکومت عشق آباد پہنچ گئے ہیں جہاں عشق آباد ایئر پورٹ پر ترکمنستان کے صدر قربان قلی بردی محمد اوف نے ان کا شاندار استقبال کیا ۔
News ID 1908974
آپ کا تبصرہ