مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے اقتصادی ڈپلومیسی کے نائب وزیر خارجہ مہدی صفری نے ترکمنستان میں اکو تنظیم کے وزراء خارجہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقتصادی تنظيم اکو کے ساتھ تعاون ایران کی خارجہ پالیسی کی ترجیحات میں شامل ہے۔ مہدی صفری نے اکو اجلاس کی میزبانی پر ترکمنستان کا شکریہ بھی ادا کیا
ایرانی وزارت خارجہ کے اقتصادی ڈپلومیسی کے معاون نے دوسرے ممالک خاص طور پر ہمسایہ ممالک کے ساتھ ایران کے دوستانہ تعلقات اور تعاون کے فروغ پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ اقتصادی تعاون تنظیم اکو جیسی علاقائي تنظیموں کے ساتھ تعاون کو فروغ دینا ایران کی خارجہ پالیسی کی ترجیحات میں شامل ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایران کی اکو اور شانگہائی تعاون تنظیموں میں رکنیت اہمیت کی حامل ہے اور ایران علاقائي تنظمیوں کے ساتھ تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔
آپ کا تبصرہ