مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے ڈائریکٹر ریفائل گروسی کل رات ایران کے دارالحکومت تہران پہنچ گئے ، جہاں اس نے آج ایران کے جوہری ادارے کے سربراہ محمد اسلامی سے ملاقات اور گفتگو کی۔ بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے ڈائریکٹرریفائل گروسی ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان سے بھی ملاقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ گروسی اس سفر میں ایران اور بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے درمیان تعاون کے مقررہ موضوعات کے بارے میں تبادلہ خیال کریں گے۔ گروسی کا کل رات امام خمینی (رہ) ایئر پورٹ پر ایران کے جوہری ادارے کے ڈپٹی ڈائریکٹر بہروز کمالوندی نے استقبال کیا تھا۔

بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے ڈائریکٹر ریفائل گروسی کل رات ایران کے دارالحکومت تہران پہنچ گئے ،جہاں اس نے آج ایران کے جوہری ادارے کے سربراہ محمد اسلامی سے ملاقات اور گفتگو کی۔
News Code 1908926
آپ کا تبصرہ