19 نومبر، 2021، 9:53 AM

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ آج کھیلا جائے گا

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ آج کھیلا جائے گا

بنگلہ دیش کے داارلحکومت ڈھاکہ میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ آج کھیلا جائے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بنگلہ دیش کے داارلحکومت ڈھاکہ میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ آج کھیلا جائے گا۔ اطلاعات میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے شروع ہوگا۔

پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کے لئے بابر اعظم کی قیادت میں پاکستان کی 12 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے۔ جس میں شاداب خان (نائب کپتان)، خوشدل شاہ، فخر زمان، حیدر علی، حارث رؤف، حسن علی، محمد نواز، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، محمد وسیم جونیئر، شاہین شاہ آفریدی اور شعیب ملک شامل ہیں۔ پاکستان اور بنگلہدیش کے درمیان دیگر 2 ٹی ٹوئنٹی میچز 20 اور 22 نومبر کو شیڈول ہیں۔

News ID 1908884

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha