16 نومبر، 2021، 5:19 PM

عمران خان کو لانے والے اب اپنی غلطی کا اعتراف کر رہے ہیں

عمران خان کو لانے والے اب اپنی غلطی کا اعتراف کر رہے ہیں

پاکستان کے سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے رہنما آصف زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان کو اقتدار میں لانے والے اب اعتراف کر رہے ہیں کہ ان سے غلطی ہوگئی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے رہنما آصف زرداری نے اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیشی کے دوران صحافیوں نے مختصر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کو اقتدار میں لانے والے اب اعتراف کر رہے ہیں کہ ان سے غلطی ہوگئی۔ اس موقع پر ایک صحافی نے سوال کیا کہ ایک سابق جج نے بیان حلفی دیا ہے کہ ثاقب نثار نے مریم نواز اور نواز شریف کی ضمانتیں مسترد کرنے کا کہا تھا، اس پر آپ کیا کہیں گے؟ ، جواب میں آصف علی زرداری نے کہا کہ مریم نواز میری بیٹیوں جیسی ہیں، مریم نواز کی درخواست سے متعلق کوئی بات نہیں کروں گا، ہم پہلے ہی یہ رستہ دیکھ چکے ہیں، ماضی میں جسٹس قیوم کے ساتھ سیف الرحمان اور کچھ دوستوں کی ایک ٹیپ بھی تھی۔

سابق صدر سے صحافی نے سوال کیا کہ کیا وزیراعظم عمران خان کی حکومت کا کاونٹ ڈاؤن شروع ہوچکا؟، جس پر آصف زرداری نے کہا کہ عمران خان کو لانے والے اب اعتراف کر رہے ہیں کہ ان سے غلطی ہوگئی، اب وہ اس غلطی کو کیسے ٹھیک کریں یہ اللہ کو بہتر معلوم ہے، عمران خان کی حکومت مدت پوری نہیں کرے گی۔

News ID 1908859

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha