14 نومبر، 2021، 6:46 AM

نئی دہلی میں فضائی آلودگی کے باعث سرکاری دفاتر ایک ہفتے تک بند کرنے کا اعلان

نئی دہلی میں فضائی آلودگی کے باعث سرکاری دفاتر ایک ہفتے تک بند کرنے کا اعلان

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں فضائی آلودگی قابو سے باہرہوگئی۔ وزیر اعلی اروند کیجری وال نے پیر سے دارلحکومت میں اسکول اور سرکاری دفاتر ایک ہفتے تک بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں فضائی آلودگی قابو سے باہرہوگئی۔ وزیر اعلی اروند کیجری وال نے پیر سے دارلحکومت میں اسکول اور سرکاری دفاتر ایک ہفتے تک بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق وزیر اعلی اروند کیجری وال نے سیکریٹیریٹ میں ہنگامی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے کہا کہ اسکول بند کرنے کا فیصلہ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے تاکہ بچے مضرصحت ہوا میں سانس نہ لیں۔

وزیر اعلی نے پیر سے دارالحکومت میں ایک ہفتے تک اسکول بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ سرکاری ملازمین ایک ہفتے تک گھروں سے کام کریں گے جب کہ انہوں نے نجی دفاتر سے بھی یکساں پروٹوکول پر عمل درآمد کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دہلی سرکار دارالحکومت میں لاک ڈاؤن لگانے کی تجویز پر بھی کام کر رہی ہے اور اسے سپریم کورٹ میں بھی پیش کیا جائے گا۔

آج وزیر اعلی نے دہلی میں بڑھتی ہوئی آلودگی کے سد باب کے لیے اجتماعی طور پر کام کرنے کے ساتھ 14 سے 17 نومبر تک تعمیراتی سرگرمیوں پر بھی پابندی عائد کردی ہے۔

News ID 1908835

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha