پاکستانی حکومت اور تحریک لبیک  کے مابین معاملات طے پا گئے

پاکستانی حکومت اور کالعدم تنظيم تحریک لبیک کے مابین مذاکرات میں معاملات طے پاگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی حکومت اور کالعدم تنظیم تحریک لبیک کے مابین مذاکرات میں معاملات طے پاگئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق وفاقی حکومت اور کالعدم تحریک لبیک کے مابین مذاکرات میں معاملات طے پاگئے ہیں، اور حالات بہتر ہونے کا امکان ہے، طے شدہ معاملات کا اعلان کچھ دیر بعد پریس کانفرنس میں کیا جائے گا، طے شدہ معاملات پر عملدرآمد کی ذمہ داری سکریٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھر کو دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق حکومتی کمیٹی کے ارکان اسپیکراسد قیصر،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اوروفاقی وزیرعلی محمد خان کچھ دیر بعد پریس کانفرنس کریں گے، اور سابق چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان بھی پریس کانفرنس میں شریک ہوں گے، حکومتی و مذہبی قیادت پریس کانفرنس میں مذاکرات میں پیش رفت سے آگاہ کریں گے۔

ذرائع کے مطابق معاملات معمول پر لانے سے پہلے کالعدم تنظیم کے لوگ جی ٹی روڈ پر دھرنا ختم کر کے واپس جائیں گے، گرفتار کارکنوں کی رہائی قانونی ضابطے پورے کر کے عمل میں لائی جائے گی، وفاقی حکومت بین الاقوامی ضابطوں کو مدنظر رکھتے ہوئے مرحلہ وار اقدامات کرے گی۔

News Code 1908686

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 1 =