29 اکتوبر، 2021، 3:06 PM

امریکی وزیر خارجہ اور اسرائیلی وزیر دفاع کے درمیان سخت جملوں کو تبادلہ

امریکی وزیر خارجہ اور اسرائیلی وزیر دفاع کے درمیان سخت جملوں کو تبادلہ

اسرائیل کی جانب سے مغربی کنارے میں یہودی آبادیوں کے قیام سے متعلق امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن اور اسرائیلی وزیر دفاع بینی گینٹز کے درمیان سخت جملوں کو تبادلہ ہوا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے مغربی کنارے میں یہودی آبادیوں کے قیام سے متعلق امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن اور اسرائیلی وزیر دفاع بینی گینٹز کے درمیان سخت جملوں کو تبادلہ ہوا ہے۔

اطلاعات کے مطابق امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے گزشتہ روز اسرائیلی وزیر دفاع بینی گنٹز کو ٹیلی فون کال کی اور مغربی کنارے میں مزید یہودی بستیوں کی تعمیر پر احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ نئی آبادیاں ناقابل قبول ہیں لہذا اس فیصلے پر نظر ثانی کی جائے۔

ذرائع کے مطابق دونوں کے درمیان گفتگو انتہائی کشیدہ ماحول میں ہوئی جب کہ اس دوران امریکی وزیر خارجہ اور اسرائیلی وزیر دفاع کے درمیان سخت جملوں کو تبادلہ بھی ہوا ہے۔ اسرائیلی حکام کی جانب سے سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ امریکہ نے اس معاملے پر اسرائیل کو زرد کارڈ دکھایا ہے۔

ذرائع کے مطابق امریکہ نے ہمیشہ اسرائیل کے غیر قانونی اقدامات کی حمایت کی ہے سکیورٹی کونسل میں اسرائيل مخالف قرادادوں کو امریکہ نے ہمیشہ ویٹو کیا ہے۔

News ID 1908671

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha