مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی کو قرقیزستان، بیلجئم ، فن لینڈ اور سوئیس کے نئے سفراء نے سفارتی اسناد پیش کئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق آج صبح قیرقیزستان کے سفیر ٹودیقون صدیقوف اور سوئیس کے سفیرکرسٹین ڈوسی نے صدارتی محل میں علیحدہ علیحدہ حاضر ہو کر اپنے سفارتی اسناد ایرانی صدرسیدابراہیم رئیسی کو پیش کئے۔
صدر سید ابراہیم رئیسی نے اس ملاقات میں دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے پر تاکید کرتے ہوئے ہمسایہ اور دیگر ممالک کے ساتھ ایران کے باہمی تعلقات کو اچھی اور مطلوب سطح پر قراردیا۔
صدر رئيسی نے قیرقیزستان کے سفیر کے ساتھ ملاقات میں ایران اور قیرقیزستان کے علاقائي تنظیموں منجملہ اکو اور شانگہائی میں رکنیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور قیرقیزستان اقتصادی، تجارتی اور سیاسی سطح پر تعلقات کو مزید فروغ دے سکتے ہیں اور دونوں ممالک کو باہمی تعلقات کے فروغ کے سلسلے میں اپنی ظرفیتوں سے بھر پور فائدہ اٹھانا چاہیے۔
صدر رئیسی نے سوئیس کے سفیر کے ساتھ ملاقات میں دونوں ممالک کے تعلقات کو دوستانہ قراردیتے ہوئے کہا کہ سوئیس نے امن و صلح کے سلسلے میں ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا ہے اور امید ہے کہ سوئيس اپنا استقلال باقی رکھےگا۔ سوئیس کے سفیر نے ایران کو اہم ملک قراردیتے ہوئے کہا کہ ایران اور سوئيس کے باہمی تعلقات سوسال سے زائد عرصہ پر محیط ہیں اور سوئیس ایران کے ساتھ تمام شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔
صدر رئیسی نے فن لینڈ اور بیلجئم کے سفیر کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ مشترکہ ایٹمی معاہدے کے سلسلے میں یورپی ممالک کو اپنے وعدوں پر عمل کرنا چاہیے۔
آپ کا تبصرہ