ترک صدراردوغان کا 10 ممالک کے سفیروں کو ملک سے نکالنے کا حکم

ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے اپنے وزیر خارجہ سے کہا ہے کہ وہ جرمنی اور امریکہ سمیت 10 ممالک کے سفیروں کو ملک سے نکال دیں جنھوں نے جیل میں بند سماجی رہنما کی رہائی کا مطالبہ کیا تھا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے آناتولی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے اپنے وزیر خارجہ سے کہا ہے کہ وہ جرمنی اور امریکہ سمیت 10 ممالک کے سفیروں کو ملک سے نکال دیں جنھوں نے جیل میں بند سماجی رہنما کی رہائی کا مطالبہ کیا تھا۔  ترک صدر نے وزیر خارجہ چاوش اوغلو کہا کہ 10 ممالک کے سفیروں کو ناپسندیدہ شخصیات قراردیکر ملک سے نکال دیں۔

صدر طیب اردوغان نے کہا تھا کہ انہوں نے وزیر خارجہ سے کہہ دیا ہے کہ ہم ان سفیروں کی میزبانی کے متحمل نہیں ہو سکتے۔ ترک صدر طیب اردوغان نے کہا تھا کہ انہوں نے وزیر خارجہ سے کہہ دیا ہے کہ ہم ان سفیروں کی میزبانی کے متحمل نہیں ہو سکتے۔

امریکہ، جرمنی، کینیڈا، ڈنمارک، فن لینڈ، فرانس، نیدرلینڈز، نیوزی لینڈ، ناروے اور سویڈن کے سفیروں نے پیر کو ایک مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ انسانی حقوق کے رہنما عثمان کاوالا کی مسلسل حراست کی وجہ ترکی پر برے اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ انھوں نے عثمان کاوالا کی رہائی کا مطالبہ کیا تھا۔ 64 سالہ عثمان کاوالا 2017 سے بغیر کسی سزا کے جیل میں ہیں۔ انھیں 2013  کے حکومت مخالف مظاہروں اور 2016 میں ناکام فوجی بغاوت میں ملوث ہونے کے الزامات کا سامنا ہے۔

News Code 1908615

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 1 =