20 اکتوبر، 2021، 9:43 AM

ایرانی وزیر خارجہ امیر عبداللہیان کا بیرون ملک فارسی زبان کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار

ایرانی وزیر خارجہ امیر عبداللہیان  کا بیرون ملک فارسی زبان کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزیرخارجہ امیر عبداللہیان نے سعدی ادارے کے سربراہ غلام علی حداد عادل کے ساتھ ملاقات میں بیرون ملک فارسی زبان کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزیرخارجہ امیر عبداللہیان نے سعدی ادارے کے سربراہ غلام علی حداد عادل کے ساتھ ملاقات میں بیرون ملک فارسی زبان کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے سعدی ادارے کی بیرون ملک خدمات کو گرانقدر قراردیتے ہوئے کہا کہ ایرانی وزارت خارجہ بیرونی ممالک میں فارسی زبان کو فروغ دینے کے سلسلے میں اپنی تمام توانائیوں اور ظرفیتوں سے استفادہ کرےگا۔

ایرانی وزیر خارجہ نے رہبر معظم انقلاب اسلامی کی طرف سے ایرانی تاریخ ، ثقافت اور تمدن کے فروغ کے سلسلے میں فارسی زبان کے اہم کردار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ سعدی ادارے کی اس سلسلے میں سرگرمیاں قابل قدر ہیں اورایرانی وزارت خارجہ فارسی زبان کے فروغ کے سلسلے میں ہر قسم کی مدد اور تعاون  فراہم کرنے کے لئے امادہ ہے۔

جناب حداد عادل نے بھی اس ملاقات میں فارسی زبان سکھانے کے سلسلے میں سعدی ادارے کی فعالیتوں اور کوششوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ سعدی ادارہ مختلف ممالک میں فارسی زبان کے فروغ کے سلسلے میں خدمات انجام دے رہا ہے۔

News ID 1908570

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha