18 اکتوبر، 2021، 9:35 PM

لبنان کی حزب القوات اللبنانیہ عیسائیوں کے لئے سب سے بڑا خطرہ ہے

لبنان کی حزب القوات اللبنانیہ عیسائیوں کے لئے سب سے بڑا خطرہ ہے

حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے عوام سے خطاب میں لبنان کی حزب القوات البنانیہ عیسائیوں کے لئے سب سے بڑا خطرہ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ لبنان کی حزب القوات اللبنانیہ کا دہ شت گرد تنظیموں داعش اور النصرہ فرنٹ کے ساتھ گہرا رابطہ ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے عوام سے خطاب میں لبنانی عیسائي رہنما سمیر جعجع کی حزب القوات اللبنانیہ کوعیسائیوں کے لئے سب سے بڑا خطرہ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ لبنان کی حزب القوات البنانیہ کا دہشت گرد تنظیموں داعش اور النصرہ فرنٹ کے ساتھ گہرا رابطہ ہے۔

اطلاعات کے مطابق حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے عوام سے خطاب میں بیروت کے علاقہ الطیونہ کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ لبنان کی ایک حزب خود کو عیسائیوں کا مدافع تصور کرتی ہے جبکہ یہی حزب عیسائيوں کے لئے بہت بڑا خطرہ ہے کیونکہ اس حزب کے دہشت گردوں کے ساتھ قریبی تعلقات ہیں۔

حزب اللہ لبنان کے سربراہ نے عید میلاد النبی (ص) کے موقع پر یمنی عوام کے عظیم اجتماع کیطرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم یمنی عوام کے عظیم الشان اجتماع پر فخر کرتے ہیں۔

سید حسن نصر اللہ نے قندہار میں داعش دہشت گردوں کے مسجد فاطمیہ پر مجرمانہ اور دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ داعش دہشت گرد تنظیم خطے میں امریکہ اور اسرائیل کا ایک مضبوط بازو ہے داعش کو امریکہ نے دہشت گردی کے لئے ہی تشکیل دیا ہے۔

حزب اللہ لبنان کے سربراہ نے بیروت کے واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لبنان کی ایک پارٹی ضاحیہ کے رہنے والوں کو دشمن سمجھتی ہے اور یہ حزب اپنے آّپ کو عیسائيوں کا مدافع تصور کرتی ہے۔

News Code 1908558

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha