پاکستان کے شہر لاہور میں جھگڑے کے دوران 3 سگے بھائی ہلاک

پاکستان کے شہر لاہور کے شاہدرہ علاقے میں جھگڑے کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں 3 سگے بھائی اور ایک راہ گیر ہلاک ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ  پاکستان کے شہر لاہور کے شاہدرہ علاقے میں جھگڑے کے دوران فائرنگ کے نتیجے  میں 3 سگے بھائی اور ایک راہ گیر ہلاک ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق لاہور کے علاقے تھانہ شاہدرہ ٹاؤن كي حدود ميں  فائرنگ سے 3 سگے بھائي قتل ہوگئے، جب کہ فائرنگ میں ایک راہ گیر بھی زخمی ہوا۔

پولیس حکام کے مطابق جہانگير پارک میں جھگڑے كے دوران ایک گروہ کی جانب سے فائرنگ کردی گئی، جس کے نتیجے میں طاہر نامی شخص موقع پر ہی دم توڑ گیا، جب کہ اس کے بھائی  40 سالہ حافظ ذيشان، 35 سالہ مسعود اور ایک راہ گیر  55 سالہ اصغر علی زخمی ہوگئے، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا، تاہم تینوں زخمی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

News Code 1908551

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 1 =