12 اکتوبر، 2021، 10:22 AM

امریکہ خطے میں کشیدگی اور تناؤ کا اصلی ذمہ دار ہے

امریکہ خطے میں کشیدگی اور تناؤ کا اصلی ذمہ دار ہے

شمالی کوریا کے سربراہ کیم جونگ اون نے خطے میں کشیدگی اور تناؤ کا ذمہ دار امریکہ کو قرار دے دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے یونہاپ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شمالی کوریا کے سربراہ کیم جونگ اون نے خطے میں کشیدگی اور تناؤ کا ذمہ دار امریکہ کو قرار دے دیا ہے۔ شمالی کوریا کے سربراہ کیم جونگ اون نے نے جنوبی کوریا پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی کوریا کی فوجی توازن بگاڑنے کی کوششیں خطے کےلیے خطرے کا باعث ہیں۔ کیم جونگ اون نے کہا کہ امریکہ نے متعدد بار اعلان کیا ہے کہ اسے شمالی کوریا کے ساتھ کوئی خصومت اور دشمنی نہیں ، لیکن عملی طور پر اس نے شمالی کوریا کے خلاف پابندیاں عائد کرکے دشمنی کا ثبوت دیا ہے لہذا امریکہ کے لفظوں پر اعتبار نہیں کیا جاسکتا بلکہ ہماری نظر امریکہ کی رفتار میں تبدیلی پر مرکوز ہے۔ امریک جزیرہ نما کوریا میں کشیدگی اور تناؤ کا اصلی سبب ہے۔

News ID 1908487

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha