روس میں مسافر طیارہ گرکر تباہ/ 16 افراد ہلاک

روس میں مسافر طیارہ گرکر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 16 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ  روس میں مسافر طیارہ گرکر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 16 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق روس میں ایک نجی فلائنگ کلب کا طیارہ اسکائی ڈائیورز کو لیکر سیاحتی مقام جا رہا تھا کہ حادثے کا شکار ہوکرمنزلنسک میں گر کر تباہ ہوگیا۔

طیارے میں 19 اسکائی ڈائیورز اور عملے کے 2 افراد سوار تھے. حادثے میں 16 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے۔  زخمیوں کی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ وزارت صحت کا کہنا ہے کہ زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

حادثے کی وجوہات ابھی تک سامنے نہیں آسکی ہیں ۔ حادثے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔

News Code 1908474

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 12 =