10 اکتوبر، 2021، 9:32 PM

ایران کے دو پہلوانوں نے کشتی کے عالمی مقابلوں میں گولڈ میڈلز حاصل کرلئے

ایران کے دو پہلوانوں نے کشتی کے عالمی مقابلوں میں گولڈ میڈلز حاصل کرلئے

اسلامی جمہوریہ ایران کے دو پہلوانوں میثم دلخانی اور محمد رضا گرائي نے ناروے میں کشتی کے عالمی مقابلوں میں بالترتیب 63 کلو وزن اور 67 کلو وزن میں اپنے حریفوں کو شکست دیکر سونے کے تمغے حاصل کرلئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے دو پہلوانوں میثم دلخانی اور محمد رضا گرائي نے ناروے کے شہر اوسلو میں کشتی کے عالمی مقابلوں میں  بالترتیب 63 کلو وزن اور 67 کلو وزن میں اپنے حریفوں کو شکست دیکر سونے کے تمغے حاصل کرلئے ہیں۔ ایرانی پہلوان نے دلخانی نے 63 کلو وزن میں جارجیا کے پہلوان کو شکست دیکر گولڈ میڈل حاصل کیا جبکہ محمد رضا گرائي نے 67 کلو وزن میں جاپان کے پہلوان کو شکست دیکر سونے کا تمغہ حاصل کرلیا۔ ایرانی پہلوانوں کی کامیابی پر ایران میں جشن و خوشی کا سماں ہے۔ فرنگي کشتی میں ایران کی  کشتی ٹیم نے 4 تمغے حاصل کرکے عالمی سطح پردوسرا مقام حاصل کرلیا۔

News ID 1908471

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha