10 اکتوبر، 2021، 10:49 AM

عراق میں پارلیمنٹ کے انتخابات کے لئے ووٹنگ کا آغاز

عراق میں پارلیمنٹ کے انتخابات کے لئے ووٹنگ کا آغاز

عراق میں پارلیمنٹ کے قبل از وقت انتخابات میں ووٹنگ کا باقاعدہ آغاز ہوگيا ہے۔ عراق کے صدر برہم صالح نے اپنا ووٹ ڈال دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الفرات نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق میں پارلیمنٹ کے قبل از وقت  انتخابات کے لئے ووٹنگ کا باقاعدہ آغاز ہوگيا ہے۔ عراق کے صدر برہم صالح نے اپنا ووٹ ڈال دیا ہے۔

انتخابات پارلمانی عراق رسما آغاز شد

اطلاعات کے مطابق عراق میں پارلیمنٹ کے پانچویں انتخابات کا آغاز ہوگيا ہے ۔ عراق کے سابق وزراء اعظم نوری مالکی اور عادل عبدالمہدی نے بھی اپنا ووٹ ڈال دیا ہے۔

انتخابات پارلمانی عراق رسما آغاز شد

عراق کے موجودہ وزير اعظم مصطفی الکاظمی نے بھی عراق کی پارلیمنٹ کے انتخابات میں اپنا ووٹ کاسٹ کردیا ہے۔

انتخابات پارلمانی عراق رسما آغاز شد

عراقی وزیر اعظم مصطفی الکاظمی نے عراقی عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کا ووٹ اہم اور گرانقدر ہے تبدیلی کے لئے اپنے ووٹ کا استعمال کریں اور اس فرصت سے فائدہ اٹھائیں ۔ واضح رہے کہ عراق میں 25 ملین افراد انتخابات میں اپنا ووٹ استعمال کرسکتے ہیں۔

News ID 1908465

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha