4 اکتوبر، 2021، 4:35 PM

آذربائیجان کو تیسرے فریق کو ایران کی سرحدوں کے غلط استعمال کی اجازت نہیں دینی چاہیے

آذربائیجان کو تیسرے فریق کو ایران کی سرحدوں کے غلط استعمال کی اجازت نہیں دینی چاہیے

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ آذربائیجان کو تیسرے فریق کو ایران کی سرحدوں کے غلط استعمال کی اجازت نہیں دینی چاہیے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے کہا ہے کہ آذربائیجان کو تیسرے فریق کو ایران کی سرحدوں کے غلط استعمال کی اجازت نہیں دینی چاہیے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے آرمینیا کے وزير خارجہ کے دورہ تہران کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ آرمینیا کے وزير خارجہ اس سفر میں ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان  اورایران کے  دیگر اعلی حکام کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مضبوط اور مستحکم بنانے اور علاقہ کی تازہ ترین صورتحال کے بارے میں تبادلہ خیال کریں گے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ایران کے آذربائیجان اور آرمینیا کے ساتھ گہرے اور دوستانہ تعلقات ہیں اور ہمارے تعلقات کسی ملک کے ساتھ کسی تیسرے ملک کے خلاف نہیں ہیں۔

سعید خطیب زادہ نے کہا کہ یہ بات واضح ہے کہ آذربائیجان کو کسی  تیسرے فریق کو ایران کی سرحدوں کے غلط استعمال کی اجازت نہیں دینی چاہیے۔

خطیب زادہ نے ایران اور سعودی عرب کے درمیان مذاکرات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان گفتگو کا سلسلہ بہترین صورت میں جاری ہے۔

News ID 1908399

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha