28 ستمبر، 2021، 3:25 PM

ایران کے جوہری ادارے کے سربراہ ماسکو پہنچ گئے/امریکہ کا مطالبہ غیرمعتبر

ایران کے جوہری ادارے کے سربراہ ماسکو پہنچ گئے/امریکہ کا مطالبہ غیرمعتبر

اسلامی جمہوریہ ایران کے جوہری ادارے کے سربراہ محمد اسلامی جوہری تعاون پر بات چیت کے لیے روس پہنچ گئے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے جوہری ادارے کے سربراہ محمد اسلامی جوہری تعاون پر بات چیت کے لیے روس پہنچ گئے۔ اطلاعات کے مطابق محمد اسلامی روس کی سرکاری جوہری کمپنی کے سربراہ سے ملاقات کریں گے۔ ذرائع کے مطابق محمد اسلامی روسی حکام کے ساتھ  روس اور ایران کے درمیان جوہری توانائی کے شعبے میں تعاون پر تبادلۂ خیال کریں گے۔ اسلامی نے ماسکو میں نامہ نگآروں کے ستھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے ایٹمی پروگرام کے بارے میں امریکی مطالبہ معتبر نہیں اور امریکہ کی ایران اور بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے درمیان تعلقات پر بات کرنے کی بھی کوئی حیثیت نہیں ہے۔

News ID 1908327

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha