28 ستمبر، 2021، 3:12 PM

ایران اپنی سرحدوں کے اطراف میں اسرائیل کی موجودگی کو برداشت نہیں کرےگا

ایران اپنی سرحدوں کے اطراف میں اسرائیل کی موجودگی کو برداشت نہیں کرےگا

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایران اپنی سرحدوں کے اطراف میں اسرائیل کی موجودگی کو برداشت نہیں کرےگا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے کہا ہے کہ ایران اپنی سرحدوں کے اطراف میں اسرائیل کی موجودگی کو برداشت نہیں کرےگا۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایران اور آذربائیجان کے درمیان تعلقات کو بہترین سطح پرقراردیتے ہوئے آذربائیجان کے صدر کے بیان پر تعجب کا اظہار کیا۔

خطیب زادہ نے کہا کہ ایران اور آذربائیجان کے درمیان اعلی سطح پر مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے۔ ایران اور آذربائیجان کے وزراء خارجہ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ضمن ميں حالیہ ملاقات میں مذاکرات کو جاری رکھنے پر تاکید کی ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ایران دوسرے ممالک کی سرزمینوں پر قبضہ کے خلاف ہے ایران تمام ممالک کی بین الاقوامی سرحدوں کا احترام کرتا ہے ۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے حال ہی میں ملک کے شمال مغرب میں فوجی مشقوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ فوجی مشقوں کا مسئلہ ایران کی حاکمیت کا مسئلہ ہے اور خطے میں پائدار امن کے لئے ایران کی فوجی مشقوں کا سلسلہ جاری رہےگا۔

News Code 1908325

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha