مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغان وزیر دفاع ملا محمد یعقوب نے عام معافی کے باوجود طالبان کی جانب سے افغان عوام سے انتقامی کارروائیوں کا اعتراف کیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کی جانب سے ٹوئٹر پر افغان وزیر دفاع کا آڈیو پیغام شئیر کیا گیا جس میں ملا محمد یعقوب نے طالبان کی جانب سے عام معافی کے باوجود افغان عوام کے خلاف انتقامی کارروائیوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ایسے چند واقعات رونما ہوئے جن میں طالبان اہلکاروں نے انتقامی کارروائی کے دوران کچھ افراد کو قتل کیا ہے۔
ملا محمد یعقوب کا کہنا تھا کہ امارات اسلامی نے طالبان مخالفین کے لیے عام معافی کا اعلان کیا تھا لہذا کسی کو بھی یہ حق حاصل نہیں کہ وہ شہریوں کے خلاف انتقامی کارروائی کرے، طالبان اہلکار قیادت کے ساتھ وفاداری دکھائیں کیوں کہ اگر کوئی امارات اسلامی کے نظام کو مسترد کرتا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ وہ اس نظام کا وفادار نہیں ہے۔
آپ کا تبصرہ