مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی مذاکرات کار زلمے خلیل زاد نے فاش کیا ہے کہ طالبان کے ساتھ معاہدہ تھا کہ دو ہفتے تک کابل میں داخل نہیں ہوں گے۔ زلمے خلیل زاد کا کہنا ہے کہ اس معاہدے کے دوران اقتدار کی منتقلی عمل میں آنی تھی، لیکن اشرف غنی کے اچانک جانے سے طالبان کے ساتھ معاہدہ ٹوٹ گیا۔ انہوں نے کہا کہ اجلاس میں طالبان نے کہا کہ کیا امریکی فوج کابل کی سکیورٹی یقینی بنائے گی۔ جس پر امریکہ کا جواب تھا کہ ہم نے سکیورٹی کی ذمہ داری نہیں لی۔ واضح رہے کہ امریکہ نے افغانستان پر 20 سال تک قبضہ کرنے کے بعد آخر کار افغانستان کو امریکی ہتھیاروں سمیت طالبان کے حوالے کردیا ہے۔
امریکی مذاکرات کار زلمے خلیل زاد نے فاش کیا ہے کہ طالبان کے ساتھ معاہدہ تھا کہ دو ہفتے تک کابل میں داخل نہیں ہوں گے۔
News ID 1908172
آپ کا تبصرہ