5 ستمبر، 2021، 6:44 PM

کابل میں پاکستانی خفیہ ایجنسی کے سربراہ کی گلبدین حکمتیار سے ملاقات

کابل میں پاکستانی خفیہ ایجنسی کے سربراہ کی گلبدین حکمتیار سے ملاقات

پاکستان کی خفیہ ایجنسی انٹر سروسز انٹیلی جنس " آئی ایس آئی" کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے کابل میں حزب اسلامی کے سربراہ اور افغانستان کے سابق وزیر اعظم گلبدین حکمت یار سے ملاقات کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے طلوع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کی خفیہ ایجنسی انٹر سروسز انٹیلی جنس " آئی ایس آئی" کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے کابل میں حزب اسلامی کے سربراہ اور افغانستان کے سابق وزیر اعظم گلبدین حکمت یار سے ملاقات کی ہے۔

اطلاعات کے مطابق  پاکستانی خفیہ ایجنسی کے سربراہ کہ ہفتہ کے دن افغانستان کے دارالحکومت کابل پہنچے جہاں انھوں نے طالبان رہنماؤں سے ملاقات کی۔ اس کے بعد رات کو ان کی گلبدین حکمت یار سے کابل میں ہی ملاقات ہوئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی جی آئی ایس آئی اور گلبدین حکمت یار کی ملاقات میں افغانستان کی موجودہ صورتحال اور افغانستان میں اتحادی حکومت کے قیام پر تبادلہ خیال ہوا۔

News Code 1908053

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha