4 ستمبر، 2021، 1:02 PM

امریکہ " ہالی وڈ " منظر نامہ بنا کر پابندیوں کی فضا کو برقرار رکھنا چاہتا ہے

امریکہ "  ہالی وڈ " منظر نامہ بنا کر پابندیوں کی فضا کو برقرار رکھنا چاہتا ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکہ " ہالی وڈ " منظر نامہ بنا کر پابندیوں کی فضا کو برقرار رکھنا چاہتا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے امریکی وزارت خزانہ داری کی طرف سے ایران کے 4 شہریوں کوپابندیوں کی فہرست میں شامل کرنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے  کہا ہے کہ امریکہ "  ہالی وڈ " منظر نامہ بنا کر پابندیوں کی فضا کو برقرار رکھنا چاہتا ہے۔

 انھوں نے کہا کہ اس بار امریکہ ہالی ووڈ کے منظرناموں کا سہارا لے کر ایران کے خلاف پابندیوں کے ماحول کو برقرار رکھنے کی تلاش و کوشش کررہا ہے۔

خطیب زادہ نے کہا کہ امریکہ کی موجودہ حکومت بھی گذشتہ حکومت کے شکست خوردہ منصوبوں پر گامزن ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ امریکہ کے قول و فعل میں تضاد پایا جاتا ہے اور امریکہ اقتصادی پابندیوں کے نشے میں چور ہوگيا ہے جبکہ ایران اس سے قبل بھی امریکہ کی ظالمانہ پابندیوں کو شکست سے دوچار کرچکا ہے۔

News Code 1908036

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha