2 ستمبر، 2021، 2:48 PM

ایرانی تیل بردار کشتی لبنان کے لئے ایندھن لیکر شام کے سمندر میں داخل ہو گئی

ایرانی تیل بردار کشتی لبنان کے لئے ایندھن لیکر شام کے سمندر میں داخل ہو گئی

الاخبار کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی تیل بردار کشتی لبنان کے لئے ایندھن لیکر شام کے سمندر میں داخل ہوگئی ہے ایرانی کشتی شام کے ساحل پر لنگر انداز ہوگی اور وہاں سے ٹینکروں کے ذریعہ ایندھن لبنان منتقل کیا جائےگا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے لبنانی روز نامہ  الاخبار کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی تیل بردار کشتی لبنان کے لئے ایندھن لیکر کل شام کے سمندر میں داخل ہوگئی،  ایرانی کشتی شام کے ساحل پر لنگر انداز ہوگی اور وہاں سے ٹینکروں کے ذریعہ ایندھن لبنان منتقل کیا جائےگا۔  لبنانی روزنامہ الاخبار کے مطابق حزب اللہ لبنان کا کہنا ہے کہ ایران کی طرف سے فراہم کئے گئے ایندھن کی کچھ مقدار لبنان کے سرکاری اسپتالوں کو دی جائے گی۔ اور پھر لبنان کی ایک پرائیویٹ کمپنی نجی تنظیموں اور پاور جنریٹرز کو ایندھن فروخت کرنے کا طریقہ کار سنبھال لے گی۔  لبنان کو ایندھن کے بحران کا سامنا ہے اور ایران نے لبنانی عوام اور حکومت کو اس بحران سے نجات دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایران سے دوسری اور تیسری تیل بردار کشتیاں بھی ایدھن لیکر عنقریب لبنان کے لئے روانہ ہوں گی۔ عرب ممالک کے مشہور تجزیہ نگار عبدالباری عطوان نے کہا ہے کہ لبنانی عوام اور حکومت ایران کے ایندھن کا بڑی شدت سے انتظار کررہے ہیں۔ امریکہ اور اسرائيل نے اس بارے میں دھمکیاں بھی دی تھیں لیکن حزب اللہ لبنان نے رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ  لبنان کو ایندھن فراہم کرنے والی ایرانی کشتیوں پر حملہ لبنان پر حملہ تصور کیا جائےگا جس کا منہ توڑ اور دنداں شکن جواب دیا جائےگا۔

News Code 1908017

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha