28 اگست، 2021، 7:19 PM

برطانوی وزیراعظم اور جرمن چانسلر کی افغانستان کی صورتحال پر گفتگو

برطانوی وزیراعظم اور جرمن چانسلر کی افغانستان کی صورتحال پر گفتگو

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن اور جرمن چانسلر انجیلا مرکل کے درمیان افغانستان کی صورتحال پر بات چیت ہوئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن اور جرمن چانسلر انجیلا مرکل کے درمیان افغانستان کی صورتحال پر بات چیت ہوئی ہے۔

بات چیت کے دوران برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے مستقبل میں طالبان حکومت کو مشروط طور پر منظور کرنے پر زور دیا۔ بورس جانسن کے آفس سے جاری بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں کا افغانستان میں مستقبل کی حکومت کے لیے بین الاقوامی امداد کی ضرورت پر اتفاق ہوا اور افغانستان میں مستقبل کی حکومت پر جی سیون ممالک کی مشترکہ اتفاق رائے کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا۔ بورس جانسن نے طالبان کی جانب سے انسانی حقوق کا احترام کرنے اور افغانستان سے انخلا کے خواہشمند افراد کو محفوظ راستہ دینے کی صورت میں ہی طالبان حکومت تسلیم کرنے پر زور دیا۔

News ID 1907967

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha