مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ امریکا لوگوں کو ایئرپورٹ بلاتا ہے اور پھر انہی لوگوں پر فائرنگ کر دیتا ہے اس لیے اب ایئرپورٹ افغان شہریوں کے لیے بند کر رہے ہیں صرف غیرملکیوں کو ملک سے جانے کی اجازت ہوگی۔ طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے افغان شہریوں کے لیے کابل ایئرپورٹ کی بندش کا اعلان کرتے ہوئے امریکہ کو خبر دار کیا ہے کہ افغانستان سے ہنرمند افغانیوں کے انخلا سے باز رہے۔ ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ دس دنوں میں تشدد، قتل یا دہشت گردی کا ایک واقعہ بھی نہیں ہوا۔ پورے ملک میں سوائے کابل ایئرپورٹ کے مکمل طور پر امن و امان قائم ہے اور وہاں بھی ہلاکتوں کی ذمہ دار ذمہ دار امریکی فوج ہے۔
طالبان نے کہا ہے کہ کابل ايئر پورٹ کو افغان شہریوں کے لئے بند کیا جارہا ہے کیونکہ انھیں وہاں شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔
News ID 1907922
آپ کا تبصرہ